Tuesday, December 17, 2019

Powerful Ya Qaharu Wazifa

یَا قَھَّارُ                     اےقہروالے
اسلام و علیکم اللہ سب پر غالب ہے بلکہ غالب سے غالب تر ہے اور ہر ایک زبردست سے زبردست ہے . زبردستوں کو زیر رکھنے والا ہے . چونکہ سورۂ انعام میں ہے کہ وہ اپنے بندوں کے اوپر پورا پورا غلبہ رکھنے والا ہے . اللہ کا قہر بڑا شدید ہے اور یہ ناراضگی کی علامت ہے اللہ تعالیٰ جن لوگوں سے ناراض ہو ان پر اس نے قہر نازل کیا جس سے وہ آنے والی نسلوں کے لیے باعث عبرت بنے کیونکہ وہ ظالم اور سرکش تھے اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان سے انتقام لیا اور انہیں ذلیل اور,رسوا کیا یادرکھو کہ آج بھی اگر کوئی  اللہ اور اسکے رسولﷺ کا دشمن جب اس سے ٹکر لیتا ہے تو وہ اس پر قہر نازل کر کے اپنی شان قہاریت کا اظہار کرتا ہے اور اسے نابود کر دیتا ہے . اس لیے اللہ کی شان قہاریت سے ہمیشہ اسکی پناہ مانگنی چاہیے . یہ اسم جلالی ہے اور اسکے اعداد 306 ہیں . جو شخص اسے  پڑھے گا   اس کی طبیعت میں جلال پیدا ہو گا اور دنیا کی محبت اسکے دل سے ختم ہو کر حق تعالیٰ کی محبت پیدا ہو جاہے گی  اسکے خواص مندرجہ ذیل ہیں . 


1 . اللہ کی محبت کا پیدا ہونا.

بغض بزرگان دین کا اس اسم کے متعلق خیال ہے کہ اسے کثرت سے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ اپنی محبت سے اسکے دل کو نورِ معرفت سے بھر پور کر دیتا ہے اور خاتمہ بالخیر ہوتا ہے. ایسا شخص جسے دنیا کو چھوڑ کر اللہ کا راستہ مطلوب ہو , اس کے لیے اس اسم کا ورد بھی بہت مفید ہے .


2 . جادو کا اثر ختم کرنے کا عمل .

" یا قہار " کا ورد جادو کے اثرات ختم کرنے کے لیے بھی بہت اکسیر ہے .  اگر کسی مرد یا عورت پر کالے علم یعنی جادو کے تعویزات ڈالے گۂے ہوں تو اس اسم کو سات روز تک 1836 مرتبہ روزانہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلاہیں . مگر اس ورد کے شروع میں گیارہ مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں اور آخر میں گیارہ مرتبہ سورۃ الناس پڑھیں .انشاءاللہ کالے علم کے تعویزات کے اثرات ختم ہو جاہیں گے .


3 . آسیب زدہ جگہ کو خالی کروانا .

اگر کسی جگہ یا کسی بچے پر آسیب کے اثرات ہوں یعنی بچے کو ڈر لگتا ہو یا مکان کی کسی جگہ سے خوف آتا ہو تو وہاں اس اسم کو 2100 مرتبہ روزانہ پڑھیں اور پانی پر دم کر کے اس جگہ چھڑکاہیں . اگر بچہ ہو تو اس پر بھی دم شدہ پانی کے چھینٹے لگائیں . گیارہ روز تک یہ عمل کریں . ورد کے شروع میں گیارہ مرتبہ آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھیں اور ورد کے آخر میں بھی گیارہ مرتبہ آیت الکرسی اور چاروں قل گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھیں انشاءاللہ آسیب کے اثرات ختم ہو جاہیں گے .
4 . دشمن کو زیر کرنے کا عمل .
یہ اسم دشمن کو زیر کرنے کے لیے بہت مؤثر ہے اگر کوئی  دشمن بہت تنگ کرتا ہو تو بعد  نماز عصر گیارہ روز تک روزانہ 4100 مرتبہ اس اسم کو پڑھیں اگر اس سے پہلے جبار لفظ کا اضافہ کر لیں تو بہتر ہو گا  . یعنی یَا جَبَّارُ یَا قَہَّارُ پڑھیں تو انشاءاللہ دشمن زیر ہو جاہے گا . اور آپکو کوئی  بھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا .


5 .بچوں کے سوکھے کا علاج . 

بچوں کی مرض سوکھے میں " یا قہار " کا ورد بہت بہتر ہے . کچھ تیل لے کر اس پر 1000 مرتبہ یا قہار پڑھ کر دم کر کے مالش کریں انشاءاللہ دبلا پن ختم ہو کر بچہ تندرست ہو جاہے گا .





For Rules to do Wazifa and Taweez check this link 

http://hanfi-1.blogspot.com/2013/11/faq.html

9 comments:

  1. Please translitration in devnagari lipi

    ReplyDelete
  2. Pls I need the explanation in English for me to understand it better

    ReplyDelete
    Replies
    1. Will update soon, but you can use google translator

      Delete
  3. Sir plz Ya-Qahharu ka aisa wazifa batayen jis s mangni khatam ki ja sake.

    ReplyDelete
    Replies
    1. Bhai mene 2 3 bar aap ko whatsapp pr msg kya h pr aap ka response nh aaya.

      Delete
    2. Assalamualaikum

      Delete
    3. Ulade narina ke liye jo apny naksh number 21 bataya h wo mujy chaiye

      Delete